اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی2025،تمام میچز پاکستان میں کروانے کا پلان

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے صرف پاکستان میں ہی میچز کا پلان بنا لیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری ،مارچ میں ہونا ہے،اب تک صرف پاکستان میں ہی میچز کو ذہن میں رکھ کر پلان بنایا گیا ہے، گوکہ بھارتی ٹیم کے دورے کا کوئی امکان نہیں لگتا لیکن اس حوالے سے کوئی فیصلہ وقت آنے پر ہی ہوگا۔

گزشتہ دنوں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے امارات کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین خالد زورانی سے بھی ملاقات کی تھی، اس موقع پرچیمپئنز ٹرافی کا ذکر نہیں ہوا، البتہ یو اے ای نے پاکستان کو اپنے غیرمشروط تعاون کا یقین دلا دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے دورے سے انکار پر پی سی بی نے رواں برس ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کا سری لنکا میں انعقاد کیا تھا، صرف چار میچز ہی ملک میں ہو سکے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایسی صورتحال میں یو اے ای میں چند میچز کا انعقاد خارج از امکان نہیں لیکن اضافی اخراجات آئی سی سی کو ہی برداشت کرنا پڑیں گے،ایسی صورتحال میں ٹورنامنٹ کا فارمیٹ بھی بدلنا پڑے گا۔

کونسل کافی پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو سونپ چکی تاہم معاہدے پر دستخط جمعے کو ہی ہوسکے، اس حوالے سے کافی عرصے سے ڈیڈلاک قائم تھا، سابقہ مینجمنٹ کمیٹی نے کونسل کی ارسال کردہ دستاویز پر سینئر وکلا کے مشورے سے کئی اعتراضات اٹھائے تھے۔

مئی میں آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلرڈائس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا مگر مسئلہ حل نہیں ہو پایا تھا، پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ اگر کسی ملک نے سکیورٹی کو جواز بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو یکطرفہ فیصلے سے گریز کرتے ہوئے کسی آزادانہ سکیورٹی ایجنسی سے صورتحال کا جائزہ لینا ہوگا،آئی سی سی نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے