اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی نے شہریوں کا پیچھا نہ چھوڑا

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی نے شہریوں کا پیچھا نہ چھوڑا۔ سبزیاں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔

لاہور میں سرکاری نرخوں پر سبزیوں کی فروخت ممکن نہ ہو سکی۔ دکاندار ریٹ لسٹ کے بجائے من پسند قیمتوں پر درجہ دوئم اور سوئم کی سبزیاں فروخت کرتے رہے۔ کیرج شاپ پر آلو کا سرکاری ریٹ 58 روپے جبکہ وہ 80 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئے۔ ٹماٹر 105 کے بجائے 120 ، میتھی  95 کے بجائے 120 روپے میں بیچی گئی۔

اسی طرح شملہ مرچ 155 کی بجائے 200 روپے اور مٹر 135 کے بجائے 160 روپے فی کلو فروخت کئے گئے۔ انڈے 348 سے بڑھ کر 352 روپے درجن ہو گئے۔ مرغی کا گوشت 18 روپے کی کمی کے بعد بھی 445 روپے کلو ہے۔

 شہری روز بروز بڑھتی قیمتوں پر پریشان نظر آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے