اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عروہ حسین نے شوہر فرحان سعید کو اللہ کا خاص تحفہ قرار دیدیا

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے محبت بھرے انداز میں شوہر فرحان سعید کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر گلوکار فرحان سعید کے ہمراہ دلکش ویڈیو ریل شیئر کی جس میں اداکارہ نے منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد سے مداحوں کے دل جیت لئے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ میں اس خوبصورت جوڑے نے سیاہ چمکتا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور رومانوی پوز دیتا نظر آ رہا ہے جبکہ پسِ منظر میں محبت سے بھرپور گانا "ایک دن آپ یوں ہم کو مل جائیں گے" بھی جوڑے کے ان لمحات کو خاص بنا رہا ہے۔

ویڈیو میں عروہ نے فرحان کو اللہ کی جانب سے ملنے والا قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ  میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں نے ایسا کون سا نیک کام کیا تھا جس کے بدلے اللہ نے آپ جیسے شخص کا ساتھ نواز دیا ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  میں جتنا آپ کو سوچتی ہوں اتنی ہی آپ کی تعریف کرتی ہوں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ آپکا احترام کرتی ہوں شادی کی سالگرہ مبارک ہو میرے شوہر ۔

عروہ کی محبت بھری اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کئی مشہور شخصیات نے عروہ اور فرحان کو ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے دعائیں دیتے ہوئے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

ادھر فرحان سعید بھی جواب میں اہلیہ سے بے لوث محبت کا اظہار کرنے میں پیچھے نہ رہے اور اہلیہ کے ساتھ گزارے یادگار لمحات پر مبنی جھلکیوں کی ویڈیو ریل شیئر کی۔

گلوکار فرحان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سالگرہ مبارک ہو بے بی، تم میری وہ طاقت ہو جو میں نے کبھی چاہی تھی، تم وہ محبت ہو جس کے ساتھ میں اپنی زندگی کی یادیں بنانے کی خواہش کر سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا انشاء اللہ! مجھے تم سے بے حد پیار ہے۔

یاد رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے