اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبریٰ خان نے شواسٹاپرز کیلئے تیار ملبوسات پر ڈیزائنرز کو کھری کھری سنا دیں

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے شواسٹاپرز کیلئے تیار ملبوسات پر ڈیزائنرز کو کھری کھری سنا دیں۔

اداکارہ کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے تمام فیشن ڈیزائنرز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ  ہمارے ڈیزائنرز کا بھی لاجواب قانون ہے۔

کبریٰ نے  ڈیزائنرز کو مخاطب کرتے ہوئے التجا کی جب آپ اپنے ڈریس کی نمائش کے لیے کسی شو اسٹاپر کو مقرر کریں تو خدارا ان کے لیے ایک الگ مخصوص لباس تیار کروائیں جو ان کی لمبائی اور وزن کے مطابق ہو یا پھر کسی شخص کو اسے فٹ کرنے پر مامور رکھیں۔

کبریٰ خان شو اسٹاپرز کے لیے تیار کیے گئے ملبوسات پر  برہم

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر شو اسٹاپرز اس لباس میں غیر آرام دہ محسوس کریں گی تو آپ کا لباس بھی ٹھیک سے نمایاں نہیں ہوگا۔

انہوں نے  سوشل میڈیا پر سیلیبریٹیز کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے کے رواج کے خاتمے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ سیلیبریٹیز پر تنقید کی بجائے ڈیزائنر کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے