16 Dec 2023
(ویب ڈیسک) ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 17 سے 24 دسمبر تک پاکستان نیوی سپورٹس شوٹنگ رینج میں ہو گا۔
8 روزہ چیمپئن شپ میں ملک کے نامور شوٹرز شرکت کریں گے، پہلی مرتبہ چیمپئن شپ کا انعقاد 2008ء میں ہوا تھا جسے پاکستان نیوی نے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ساتویں چیف آف نیول سٹاف چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، کھلاڑیوں میں سے پاکستان کے دو شوٹرز جی ایم بشیر اور گلفام جوزف نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ کشمالہ نے ایشین گیمز میں برانز میڈل حاصل کیا تھا۔