اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرپشن کے الزام میں فواد چودھری اڈیالہ جیل سے گرفتار

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب ) نے فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کر لیا۔

نیب نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

وارنٹ کے متن کے مطابق فواد چودھری کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا اور انہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قبل ازیں  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سے نیب نے فواد چودھری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت لے لی، جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت نے سماعت کی، نیب حکام اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب حکام نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چودھری کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب نے سیکشن 24 اے کے تحت فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ فواد چودھری جوڈیشل اور عدالت کی کسٹڈی میں ہیں، فواد چودھری سے وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے نیب حکام کو فواد چودھری سے وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دے دی ، عدالت نے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل فواد چودھری سے نیب وارنٹ پر تعمیل کرائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے