16 Dec 2023
(ویب ڈیسک ) پاکستان کی جونیئر ٹیم نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی۔
کوالالمپور میں ایونٹ میں 7 سے 8 ویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرایا۔
پاکستان کی جانب سے تینوں گول ارباز احمد نے کئے ، میچ کے پہلے کوارٹر میں مقابلہ ایک، ایک اور دوسرے میں دو ، دو گول سے برابر تھا، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں ارجنٹائن نے چار گول کئے ، پاکستان تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں صرف ایک گول کر سکا۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں ، ایونٹ کا فائنل آج جرمنی اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا۔