16 Dec 2023
(لاہور نیوز) قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں سابق کپتان بابراعظم کو ریسٹ دینے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو ریسٹ دینا چاہتی ہے، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابر اعظم کو نیوزی لینڈ ساتھ لے جانے کی تجویز دی ہے۔
اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی محمد رضوان کو آرام دے کر اعظم خان کو کھلانا چاہتی تھی تاہم محمد حفیظ نے رضوان کے ساتھ اعظم خان کو بھی ساتھ رکھنے کی تجویز دے دی۔
علاوہ ازیں خراب پرفارمنس کے باعث شاداب خان کی مسلسل خراب پرفارمنس پر انہیں سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ابرار احمد کو اسپن اٹیک میں اسامہ میر اور محمد نواز کیساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔