(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے اپنے بیٹے اور قومی کرکٹراعظم خان کے حوالے سے کہا ہے کہ لگتا ہے اعظم میری ٹریننگ سے ہچکچا رہا ہے۔
پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ٹیم ڈائریکٹر معین خان نے کہا کہ یہ اعظم کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ جس ٹیم سے چاہے کھیلے،مجھے لگتا ہے کہ وہ میری ٹریننگ سے ہچکچا رہا ہے۔
لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ سیزن میں اعظم دوبارہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جوائن کرلیں۔
معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی سمت درست ہے، 10 برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی کہ تو مزید اچھی ہوگی، اس وقت ہماری نظر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتوانے پر ہے۔
واضح رہے کہ اعظم خان پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ تھے جس کے بعد وہ فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے جہاں انہوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔