اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9: پشاور اس سال بھی میچز کی میزبانی سے محروم

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں بھی پشاور کو میچز کی میزبانی سے محروم رکھے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پانچ سال قبل 2018 میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو جدید طرز پر بنانے کیلئے توسیعی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو اس سال بھی مکمل نہیں ہوسکا جس پر سٹیڈیم انتظامیہ نے پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے معذرت کرلی ہے۔ انتظامیہ نے اب اگلے سال ستمبر تک سٹیڈیم کو تیار کرنے کا نیا وعدہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں پی ایس ایل کا ساتواں اور آٹھواں ایڈیشن کرانے کے اعلانات کیے گئے لیکن منصوبہ سفید ہاتھی بن چکا ہے، منصوبے پر ایک ارب 39 کروڑ روپے لاگت آنی تھی لیکن تاخیر کے باعث مقررہ  فنڈز سے لاگت بڑھ چکی ہے۔ منصوبہ مکمل نہ ہونے کے باعث پشاور پی ایس ایل میچز کی میزبانی سے محروم رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کی جانب سے نویں ایڈیشن کی میزبانی پشاور کو دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا، نگران حکومت کی جانب سے بھی سپورٹس ڈائریکٹریٹ پر کافی دباؤ ڈالا گیا لیکن کوئی حربہ کامیاب نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کا تعمیراتی منصوبہ اگلے سال ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ارباب نیاز سٹیڈیم کی پچ پر گھاس لگانے اور گراؤنڈ کو لیول کرنے کا کام رہتا ہے۔ دسمبر اور جنوری میں شبنم گرنے کے باعث گھاس لگانے اور لیولنگ کا کام نہیں ہوسکتا اس لیے فروری میں کام شروع کیا جائے گا۔ پچ اور گراؤنڈ کا کام مکمل ہونے کے بعد ڈومیسٹک میچز کا آغاز ہوگا۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے کا کہنا ہے کہ ہماری گزشتہ کئی سالوں سے خواہش اور کوشش ہے کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد ہو۔ پشاور زلمی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ارباب نیاز کا دورہ بھی کیا تھا۔ پی سی بی سے پھر درخواست ہے کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد کیا جائے۔ خیبر پختونخوا سے کرکٹ کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ آرہا ہے۔ پشاور زلمی کے میچز کا انعقاد پشاور میں ضرور ہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم تیار نہ ہونے کے باعث اب نظریں حیات آباد سٹیدیم پر جم گئی ہیں۔ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے میچز حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کرانے کے حوالے سے جواب موصول نہیں ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے