(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار زوہاب خان نے اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں میزبان نےزوہاب خان سے شادی کے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ “میں اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر بھی شادی کرسکتا ہوں لیکن کیریئر کی وجہ سے اگلے تین سال بعد شادی کرنے کا ارادہ ہے”۔
زوہاب خان نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں، جس کے لیے خود کو تین سال کا وقت دیا ہے لیکن وہ اگر اہداف اگلے تین یا چار ماہ میں حاصل کرلیے تو فوری شادی کرلوں گا۔
زوہاب خان نے اپنی ہونے والی دلہن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہا ہوں، وانیہ تو شادی کے لیے تیار ہیں، وہ تو آج ہی مجھ سے شادی کرلیں لیکن میں نے اُنہیں فی الحال کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ زوہاب خان کی ہونے والی دلہنیا وانیہ ندیم معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جبکہ اُنہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔