اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سونو نگم کو کونسے پاکستانی گلوکار سے معافی مانگنی پڑگئی! ایسا کیوں ہوا ؟جانئے

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کو پاکستانی گلوکارندیم عمر کا گانا چوری کرنے پر معافی مانگنی پڑ گئی۔

تفصیلات کےمطابق رواں ماہ2 دسمبر کو سونو نگم کا نیا گانا “سُن ذرا” ریلیز ہوا تھا جسے یوٹیوب پر کروڑوں لوگ سُن چکے ہیں، اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد پاکستانی گلوکار عمر ندیم نے الزام عائد کیا تھا کہ سونو نگم نے اُن کا گانا چُرایا ہے۔

عمر ندیم نے 4 دسمبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پرٹی سیریز کی جانب سے ریلیز کیے گئے سونو نگم کے نئے گانے”سن ذرا” اور اپنے 2009 میں ریلیز ہونے والے گانے “اے خدا” کے ویڈیو کلپس پوسٹ کیے تھے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ “وہ اب زندگی کے ایک ایسے موڑ پر پہنچ گئے ہیں جہاں اُنہیں اس طرح کی چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا”۔اُنہوں نے کہا کہ “وہ بھی سونو نگم کے مداح ہیں لیکن اگر آپ کسی گانے کو کاپی کرنے جا رہے ہیں تو کم سے کم اصل گانے کے گلوکار کو اس کا کریڈٹ تو دیں”۔

عمر ندیم کے الزام کے بعد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکار سونو نگم پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد اُنہوں نے عمر ندیم سے معافی مانگی۔

سونو نگم نے عمر ندیم کو انسٹاگرام پر ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ “آپ نے مجھ سے اچھا گانا گایا تھا، معذرت، میں نے آپ کا گانا نہیں سنا تھا، اب سنا ہے، کیا بہترین گانا ہے اور آپ نے یقیناً مجھ سے اچھا گایا ہے”۔

بھارتی گلوکارنے عمر ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ “انشااللہ! اس سے آپ کو مزید عزت ملے گی، میری طرف سے آپ کے لیے ڈھیر ساری دعائیں”۔گلوکار نے مزید کہا کہ “میں نے پہلے آپ کا گانا نہیں سُنا تھا، اگر میں پہلے ہی آپ کا گانا سُن لیتا تو ٹی سیریز کے بینر تلے کبھی بھی یہ گانا ریکارڈ نہیں کرواتا”۔

 

اُنہوں نے کہا کہ “میں نے دبئی میں اپنے پڑوسی کمال راشد خان (کے آر کے) کے کہنے پر یہ گانا ریکارڈ کروایا تھا”۔سونو نگم کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے عمر ندیم نے کہا کہ “آپ کی طرف سے یہ ردعمل آنا میری لیے بہت بڑی بات ہے،اس وقت پوری دُنیا میں آپ سے زیادہ سُریلا اور ورسٹائل گلوکار شاید کوئی اور نہیں ہوگا”۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے