اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وہاج علی عالمی سطح پر سال 2023 کی بہترین سیلیبریٹی

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرواداکار وہاج علی نے سال 2023 کی بہترین سیلیبریٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ایک مشہور اخبار "ایسٹرن آئی" نے معروف اداکار وہاج علی کو ’نمبر ون پاکستانی سٹار‘ قرار دے دیا اور اس کے ساتھ ہی برطانوی اخبار نے 2023ء کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست بھی جاری کردی۔

ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایشیاء کی ان شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے 2023 میں فلم، ٹی وی، سوشل میڈیا، موسیقی اور ادب سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقبولیت حاصل کی ہے۔

فہرست کے مطابق پاکستانی اداکار وہاج علی نے 2023 کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے، اس کامیابی کے بعد وہاج علی نے کئی نامور ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے یہ پوزیشن رواں سال اپنی دو سپر ہٹ فلموں "پٹھان" اور "جوان" کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق 2023 کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جن میں سجل علی، احد رضا میر، یمنیٰ زیدی، حدیقہ کیانی، عروج آفتاب اور بلال عباس خان شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے