اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے دوران تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز پرتھ میں ہوچکا ہے اور اس میچ میں سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والا میچ بابر اعظم کے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ ہے اور انہوں یہ میچ کھیل کر اور ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

میچ سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی جانب سے 50 ویں ٹیسٹ میں شرکت پر بابر اعظم کو خصوصی سووینئر اور کیپ بھی پیش کی گئی، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی سی بی کی جانب سے اس خصوصی موقع کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 3 ہزار 700 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے