اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

باوجود پابندی سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر: الیکشن کمیشن و حکومت سے جواب طلب

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود ٹرانسفرز کیسے ہو رہی ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ پابندی کے باوجود دور دراز اضلاع میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، عام انتخابات کی تاریخ آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹرانسفرز پر پابندی عائد کی ہے، الیکشن کمیشن کی پابندی کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پابندی کے بعد کی جانے والی ٹرانسفرز کو کالعدم قرار دے۔

بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے