اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عام انتخابات: پنجاب بیوروکریسی سے افسروں کو لینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے لئے پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسروں کو لینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کر دی، وکیل ای سی پی نے بتایا کہ عدلیہ کو خطوط لکھے مگر کیسز کے باعث انہوں نے جوڈیشل افسر دینے سے انکار کیا۔

وکیل ای سی پی نے مزید کہا کہ ملک میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، کل ریٹرننگ افسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کے لئے حکومت سے رابطہ کیا ہے، نگران حکومت سے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کی امید نہیں کی جا سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی عدالت الیکشن کمیشن کا آر اوز اور ڈی آر اوز کے لئے بیوروکریسی کی تعیناتی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے