اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میں لڑکرجوتے پہننے کی اجازت لوں گا، عثمان خواجہ ڈٹ گئے

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ فلسطینیوں کی آواز بن گئے،کرکٹر نے معصوم فلسطینیوں کےحق میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا میں لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لوں گا۔

عثمان خواجہ نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پرشیئرکیےگئے ویڈیو بیان میں کہا کہ آئی سی سی نے مجھےکہا ہے آپ وہ جوتے نہیں پہن سکتے ،آپ کے جوتوں پر سیاسی تحریر درج ہے،مجھے نہیں لگتا یہ سیاسی ہے یہ ایک انسانی اپیل ہے،آئی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں لیکن میں لڑوں گا ۔

میں زیادہ بات نہیں کروں گا جو لوگ میرے عمل سے ناراض ہوئے ان سے سوال ہے، کیا آزادی سب کے لیے نہیں ہے؟کیا تمام جانیں برابر نہیں ہیں؟ مجھے فرق نہیں پڑتا آپ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

کرکڑ نےمزید کہا کہ میرے لیے ایک مسلمان، ایک یہودی اور ایک ہندو سب کی جانیں برابر ہیں ،میں کسی کی طرف نہیں ہوں میرے لیے انسانی جانیں برابر ہیں ، میں ان کی آواز بن رہا ہوں جو خود نہیں بول سکتے، جب میں ہزاروں معصوم بچوں کو مرتا دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے بچے نظر آتے ہیں، اگر میرے بچوں کے ساتھ ایسا ہوتا، کوئی  اپنی مرضی سے ایسی جگہ پیدا نہیں ہوتا،پوری دنیا نے ان لوگوں سے منہ موڑ لیا ہ

آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جوتوں پرفلسطینی عوام سے ہمدردی کے نعرے لکھے تھے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے