اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں بر س صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئےآپریشنز کی تفصیلات جاری

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ رواں برس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر77 ہزار 766 ریڈز اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، نشے کے سوداگروں کے خلاف 46 ہزار 749 مقدمات درج کر کے 46 ہزار 804 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے26 ہزار 364 کلوگرام چرس، 365 کلوگرام ہیروئن اور 61 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ  گزشتہ روز صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف 214 ریڈز کی گئیں ، 129 مقدمات درج اور 122 ملزمان کوگرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 74 کلوگرام چرس ، 190 گرام ہیروئن اور 100 گرام آئس برآمد ہوئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے کو ڈرگ فری بنانے کے لئے تمام آپریشنل یونٹس مربوط حکمت عملی اپنائیں، منشیات فروشوں کے خلاف ہیومن انٹیلی جنس، سپیشل برانچ رپورٹس کی روشنی میں بھرپور کریک ڈاؤن کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں، کالجز ، یونیورسٹیز اور ہاسٹلز کے گردونواح میں سپلائی دینے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دلوائی جائیں،تمام آر پی اوز،  ڈی پی اوز منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے آپریشنز کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے