13 Dec 2023
(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں مشاورت کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا ۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان وسیم حیدر، توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی شریک ہوں گے،سلیکشن کمیٹی دورہ نیوزی لینڈ کے لئے سکواڈ پر مشاورت کرے گی،چیف سلیکٹر اپنے کنسلٹنٹ کامران اکمل سے بھی مشاورت کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ 25 دسمبر کو لگے گا جبکہ حتمی سکواڈ کا اعلان 2 جنوری کو کئے جانے کا امکان ہے،آج ہونے والے اجلاس میں نیشنل ٹی 20 کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو زیر غور لایا جائے گا۔
قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر میں دوپہر 12 بجے متوقع ہے۔