اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت کی ، بشریٰ بی بی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ سیشن عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرلی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھے، ان کی عدالت پروڈکشن کے لیے عدالت نے رپورٹ طلب کی ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ پروڈکشن رپورٹ کہاں ہے؟ پراسیکیوٹر کمرۂ عدالت میں کیوں نہیں؟ ، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پولیس جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کرنا چاہ رہی۔

جج نے پی ٹی آئی وکلا سے کہا کہ یہ آپ نے روایت ڈالی کہ جہاں آپ ہوں وہیں عدالت پیش ہو جاتی ، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں ، درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ عدالت میں پیش کرنے کی رپورٹ طلب کرتا ہوں، آئندہ تاریخ تک طے کرتے ہیں سماعت کہاں ہوگی، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا کیا سٹیٹس ہے؟

وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس پر رپورٹ پینڈنگ ہے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں19 دسمبر تک جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے