اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رمضان شوگرمل ریفرنس: حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پردلائل طلب

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے دلائل طلب کر لیے۔

رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے سماعت کی۔

حمزہ شہباز حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کر لی ۔  پراسیکیوشن نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد ریفرنس واپس چلا گیا، اس کیس میں بریت کی درخواستیں زیرسماعت تھیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بریت کی درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوسکتا، احتساب عدالت نے کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے رمضان شوگر ملز کا ریفرنس دوبارہ عدالت جمع کروا دیا تھا۔

جھوٹے کیس بنانے والوں کواللہ کے حوالے کرتا ہوں :حمزہ شہباز

پیشی کے بعد حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے سرخروبھی ہوئے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے، پی ٹی آئی حکومت کے دوران بھی ایف آئی اے نے کہا کہ ہمارے پاس کو ئی ٹھوس ثبوت نہیں میں اور شہباز شریف بری ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف بھی با عزت بری ہورہے ہیں ، جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور قوم سے جھوٹ بولا گیا، جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں۔

حمزہ شہبازکاکہنا تھا کہ اس ملک کا وقت قیمتی ہے اور عوام کا وقت قیمتی ہے، ہم سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے، میں سیاسی کارکن ہوں میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، میں جھوٹے کیس بنانے والوں کو اللہ کے حوالے کرتا ہوں ، لیول پلیئنگ فیلڈ انتخابات کے فیئر اینڈ فری ہونے کے لئے ضروری ہے جب الیکشن ہوں گے تب سب کو نظر آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے