12 Dec 2023
(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا، نوازشریف ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونگے۔
یاد رہے کہ عدالت نے نیب پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس ریمانڈ بیک کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
نیب کے دلائل مکمل ہونے کی صورت میں آج ہی اپیل پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔