اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(لاہور نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں کراچی وائٹس کے 156 رنز کے تعاقب میں ایبٹ آباد کی ٹیم صرف 146 رنز بنا سکی۔

 ٹارگٹ کے دفاع میں کراچی وائٹس کے بولر شاہنواز دھانی نے 16 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہنواز دھانی کو پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

کراچی وائٹس کے انورعلی، دانش عزیز اور آفتاب ابراہیم نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسد شفیق کی قیادت میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر ایبٹ آباد کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی وائٹس کی جانب سے اوپننگ بیٹر خرم منظور نے 36 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی وائٹس کے عمیر سیف نے 30 گیندوں پر 36 رنز،اعظم خان نے 8 گیندوں پر 14 رنز اور دانش عزیز نے 12 گیندوں پر 22 رنز سکور کیے۔

ایبٹ آباد کے بولرز شہاب خان اور عادل ناز نے پوری اننگز کے دوران مخالف بیٹرز پر اپنا دباؤ برقرار رکھتے ہوئے اہم وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کی جانب سے شہاب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل ناز نے دو اور فیاض خان نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کی جانب سے ٹارگٹ کے تعاقب میں اوپننگ بیٹر سجاد علی 1 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان 19 اور کامران غلام 12 رنز سکور کر سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے