اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اسد شفیق کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرنز ٹرافی میں مزید تین میچز کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

اتوار کو کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد شفیق کا کہنا تھا کہ آج میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، پیٹرنز ٹرافی کے تین میچز کھیلنے کے  بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوجاؤں گا۔

 اسد شفیق کا کہنا تھا کہ اب میں وہ جوش محسوس نہیں کررہا تھا جو شروع میں تھا،پورے کیریئر میں جن لوگوں نے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے،خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

 اسد شفیق نے مزید کہا کہ2010 کے واقعہ کے بعد کافی مشکل تھا، عوام کا اعتماد بحال کرنا اہم تھا، کسی کیلئے بھی ملک کی نمائندگی کرنا بہت اعزاز کی بات ہے، مجھ پر ریٹائرمنٹ کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا، یہ میرا اپنا فیصلہ ہے، مجھے فیصلے کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے محبت ہے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ جوش ختم ہوتا ہے،جب ٹیسٹ کے نمبر ون بنے وہ یادگار ترین لمحہ تھا، ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنا بھی یادگار تھا، کوئی ایسا لمحہ نہیں جس کو کہوں کہ مایوس کن رہا ہو۔

پریس کانفرنس کے دوران اسد شفیق نے مزید کہا کہ یہ سیزن شروع ہونے سے قبل فیصلہ کرلیا تھا کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا،ابھی نئی ذمہ داری کا معاہدہ سائن نہیں کیا، سلیکشن کا پراسیس سمجھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے ڈراپ کیا گیا تو کہا گیا تھا کہ فارم نہیں، ڈومیسٹک میں رنز کریں اور کم بیک کریں،کس پلیئر کو کتنا موقع ملتا ہے یہ سلیکٹرز اور بورڈ کے اعتماد کی بات ہے، مصباح الحق میرے لئے سب سے بہترین کپتان رہے، مصباح نے نوجوان ٹیم کو نمبر ون پوزیشن دلوائی۔

 اسد شفیق نے کہا کہ میرا فوکس ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ رہا اس لیے ٹی ٹوئنٹی پر زیادہ فوکس نہیں رہا، ایڈیلیڈ ٹیسٹ ہمیشہ یاد رہے گا، اگر جیت جاتے تو اور بھی اچھا ہوجاتا، جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنا بھی میرے لیے فخر کی بات ہے۔

اسد شفیق کی جانب سے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اسد شفیق نے 191 فرسٹ کلاس میچز میں 12042 جبکہ 162 لسٹ اے میچز میں 5784 رنز بنائے۔

دائیں ہاتھ کے بیٹراسد شفیق نے مجموعی ٹی ٹوئئنی میچز میں 127 میچز کھیل کر 2698 رنز سکور کیے۔

واضح رہے کہ اسد شفیق نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔

2010 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے اسد شفیق نے پاکستان کی جانب سے  77 ٹیسٹ، 60 ایک روزہ میچز اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 38.19 کی اوسط سے 4 ہزار 660 رنز سکور کیے جس میں 12 سنچریاں شامل تھیں۔

اسد شفیق نے ایک روزہ میچز میں ایک ہزار 336 رنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 192 رنز سکور کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے