اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پہاڑوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(لاہور نیوز) آج دنیا بھر میں پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پہاڑوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

نظام قدرت، پہاڑ ہماری زندگی میں کتنی اہمیت کے حامل ہیں اس سے ہر شخص واقف ہے، دنیا کی 24 بڑی چوٹیوں میں سے 8 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پاکستان کی پہلی بلند ترین چوٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

پہاڑوں کی سرزمین گلگت بلتستان میں 8611 میٹرز کی بلندی پر موجود دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اپنے وجود کا جادو جگائے دنیا بھر کے کلائمبررز کو دعوت نظارہ دیتی ہے، اسی چوٹی کو سر کرتے ہوئے 91 کلائمبرز موت کی نیند سو گئے جبکہ 377 کامیاب ہوئے۔

پاکستان میں کم بیش 108 چوٹیاں موجود ہیں جو 7 ہزار میٹرز کی بلندی پر ہیں، چھے ہزار سے نیچے چوٹیوں کی تعداد لامحدود ہے۔

پاکستان میں موجود دنیا کی بلند ترین چوٹی کے 2 کی مہم جوئی کےلئے ہر سال کے2 سمٹ ایکسپڈیشن منعقد ہوتا ہے جس کیلئے دنیا بھر کے کلائمبرز گلگت بلتستان پہنچتے ہیں۔

پہاڑ ہماری زندگی میں کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں اس سے کوئی ناواقف نہیں، پہاڑ ہماری زندگی میں کتنی اہمیت کے حامل ہیں اس سے ہر شخص واقف ہے، جنگلات کی پرورش ہو یا برف باری دونوں ہمارے فائدے کیلئے ہیں۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے