اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے : عابد شیر

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اس کو کسی عدالت میں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔

 عابد شیر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اہلیہ کے ساتھ ملکر 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ مارا، پاکستان کے 26 کروڑ عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں آج سب سے بڑا چور کون ہے؟

عابد شیر علی نے کہا کہ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے ہمیں چور ڈاکو قرار دیا گیا، پاکستان کی سلیکٹڈ حکومت کے سربراہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ایک بند لفافہ آیا اس کو کابینہ میں رکھا گیا اور منظور کروا لیا گیا، جو جرم سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ثابت ہو چکا اسے کسی عدالت میں لیجانے کی ضرورت نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی بنیاد سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں رکھی گئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک بے نامی وزیراعظم تھے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل قرار دیا گیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کے ساتھ کب تک مذاق ہو گا؟ پاکستان کے 26 کروڑ عوام کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، عوام کے پیسے چوری کئے گئے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ان کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوئی، میں پاکستان کے 190 ملین پاؤنڈ واپس لینا چاہتا ہوں، پاکستان کے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے