اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوامی رکشہ یونین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(لاہور نیوز) عوامی رکشہ یونین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں موٹر سائیکل رکشے بند کر کے غریبوں کو بے روزگار کرنے کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

احتجاج کی قیادت عوامی رکشہ یونین پاکستان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کی۔ احتجاج میں رکشہ ڈرائیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج میں رکشہ ڈرائیورز نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کا کہنا تھا ہم کسی صورت بھی موٹر سائیکل رکشے کو لاہور میں بند ہونے نہیں دیں گے، مہنگائی، بے روزگاری نے غریبوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے، حکومت موٹر سائیکل رکشے بند کرنے سے پہلے ان افراد کو متبال روزگار اور عوام کو سستی پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرے۔

انہوں نے کہا اگر موٹر سائیکل رکشوں کو بند کر دیا گیا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کے باہر جا کر دھرنا دیں گے۔

رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے اگر رکشوں کو بند کر دیا گیا تو ہم اپنے بچوں کا پیٹ کس طرح پا لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے