اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدرمملکت، نگران وزیراعظم کا انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(لاہور نیوز) دنیا کے دوسرے حصوں کی طرح آج پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے عالمی قوانین میں دیئے گئے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدرڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان کا آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے اور حکومت نے ان حقوق کے تحفظ کے لئے کئی قانونی، سماجی اور معاشی اقدامات کئے ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا پاکستان نے تمام اقلیتوں کیلئے سازگار ماحول اور مساوی مواقع فراہم کئے ہیں جنہیں برابر سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ فلسطینی عوام کو ان حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور انہیں اسرائیل کی طرف سے بدترین ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کی جوابدہی کرنے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے میں ناکام ہو گئی ہے، اسی طرح بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھی انسانی حقوق کی صورتحال بین الاقوامی توجہ کی متقاضی ہے تاکہ بھارت کا محاسبہ کیا جا سکے جس نے مقبوضہ علاقے میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پیغام

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی حفاظت اور احترام کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت داخلی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی تمام اقدار اور معاہدوں کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کے پاکستان کے مطالبے کو دہراتے ہوئے بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال بھی ہماری فوری توجہ کی متقاضی ہے جہاں غزہ میں اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر بے دریغ اور بلاامتیاز حملے ہر طرح کے انسانی حقوق کے تمام معیارات اور بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے