اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا تین ترقیاتی منصوبوں کا 3 گھنٹے طویل دورہ

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تین ترقیاتی منصوبوں کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز کی سائیڈ روڈز،راوی کے نئے پل اور بیدیاں انڈرپاس کی سائیڈ روڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی کو شاہدرہ فلائی اوورزکی سائیڈ روڈز کی تعمیر،ڈرین اور راؤنڈ اباؤٹ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے شاہدرہ فلائی اوورزکی سائیڈ روڈز کی جلد تکمیل یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پراجیکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پل کی تعمیر کے لئے دریائے راوی میں پائلنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی پل کے لئے 52 پائلز بنائی جائیں گی، دریا کی وجہ سے احتیاط سے پائلنگ کی جا رہی ہے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا، سائیڈ روڈز کے تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس پراجیکٹ کے معیار کو سراہا اورایل ڈی اے ٹیم کو شاباش دی۔ صوبائی وزراء عامر میر،اظفرعلی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی ایل ڈبلیو ایم سی، چیف انجینئر ایل ڈی اے اوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے