اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے نگران وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہورنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، گندم کی کاشت اور یوریا کی دستیابی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز زراعت، آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنر لاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی، صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اور تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے، محسن نقوی نے کمشنرز کو ایپ پر متعلقہ اضلاع میں کھاد کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامی اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں اور ڈیلرز سے بھی رابطہ کیا جائے گا، کمپنیوں اور ڈیلرز کا اجلاس طلب کرلیا، کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں ایک کروڑ 60 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی بوائی کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے