09 Dec 2023
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز منصوبے کو دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیف سٹیز منصوبے کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں، لاہور کے بعد فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹیز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، منصوبے پر 13 ارب روپے لاگت آئے گی۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ جدید ممالک کی طرح پاسبان سافٹ ویئر کے ذریعے گاڑی چوری ہوتے ہی ٹریکر کے ذریعے تمام فورسز ایکٹو ہو کر گاڑی چور کو پکڑیں گی۔
خراب کیمروں کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں ساڑھے 6 ہزار کیمرے رواں ماہ میں ٹھیک ہو جائیں گے۔