اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف کامیڈین اداکار نرالا کو دنیا سے رخصت ہوئے 33 برس بیت گئے

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار نرالا کو دنیا سے رخصت ہوئے 33 برس بیت گئے، نرالا نے سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور مزاحیہ کرداروں سے خوب شہرت کمائی۔

1937ء کو آنکھ کھولنے والے نرالا کا اصل نام سید مظفر حسین زیدی تھا وہ بچپن سے ہی ہنس مکھ اور مزاح نگاری رکھتے تھے اسی فن کے ساتھ فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کی اور نرالا کے نام سے اداکاری کا آغاز کیا، اداکار نرالا کی فلموں کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں کئی فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں اور ان کی اداکاری کو ناقابلِ فراموش اور یادگار قرار دیا گیا۔

نرالا نے فلم سپیرن، مسٹر ایکس، شرارت، چھوٹی بہن، ہیرا اور پتھر، ارمان، احسان، دوراہا، زمین کا چاند، انسان اور گدھا، جہاں تم وہاں ہم، نصیب اپنا اپنا جیسی کامیاب ترین فلموں میں اپنے مزاحیہ کردار نبھا کر شائقینِ سینما کے دل جیت لیے۔

اداکار نرالا کو سب سے زیادہ شہرت فلم ارمان سے ملی جس میں ان کے مزاحیہ کردار کو بے حد سراہا گیا، ان کی آخری فلم چوروں کا بادشاہ تھی، نرالا مختصر علالت کے بعد 9 دسمبر 1990ء کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے