اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی پی 35 اور 59 وزیر آباد، گکھڑ منڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے حلقہ پی پی 35 اور 59 وزیر آباد اور گکھڑ منڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور اور حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیئے۔

اس حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 123 اور گکھڑ منڈی کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی اور ایسا کرتے وقت قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک حلقے کی آبادی بڑھا دی گئی اور دوسرے حلقے کی کم کر دی گئی جبکہ قانون میں دیئے گئے حلقوں کی آبادی تناسب سے زیادہ یا کم نہیں کی جا سکتی۔

لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت غیر منصفانہ بنیاد پر کی گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد حلقہ پی پی 35 اور 59 وزیر آباد اور گکھڑ منڈی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں اور لاہور کے حلقہ این اے 123 اور این اے 120 کی حلقہ بندیوں کا معاملہ بھی الیکشن کمیشن کو دوبارہ دیکھنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے