اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

احد چیمہ کو بڑا ریلیف، آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت لاہور نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے گزشتہ سماعت پر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دی تھی۔

نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، ان کے مبینہ بے نامی اداروں نے ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔

احتساب بیورو نے کہا کہ سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاؤنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں، ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔

نیب نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا جس کے بعد احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو درست ثابت ہوا۔

قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے