اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیخ رشید سے متعلق درج 10 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت پنجاب حکومت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ سے متعلق درج 10 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استفسار کیا کہ عدالت مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی، کیا آپ چاہتے ہیں عدالت مقدمات کی تفتیش بھی کرے جس پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے جواب دیا کہ مقدمات کی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے عدالت اس کی جانب پڑتال کرے۔

وکیل سردار عبدالرازق نے سوال اٹھایا کہ شیخ رشید کو 6 ماہ بعد 9 مئی کے مقدمات میں کیسے نامزد کیا گیا، عدالت کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے 10 مقدمات کی تفصیل آ گئی ہے جس کی کاپی آپ کو فراہم کر دی گئی ہے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے