اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں گرفتار تمام کم عمر ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں گرفتار تمام کم عمر ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج کر دیئے گئے۔

کینٹ کچہری کی عدالت نے لاہور میں گرفتار تمام کم عمر ڈرائیورز کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد اور جوڈیشل مجسٹریٹ رابعہ ریاض نے مختلف مقدمات پر فیصلہ جاری کیا۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کی گئی۔

فیصلے کے مطابق مقدمات میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا ذکر نہیں ہے، ایسے شواہد موجود نہیں جس سے ملزمان کو جرم کے ساتھ منسلک کیا جا سکے۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف تمام دفعات قابل ضمانت ہیں لہٰذا پولیس کی جانب سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے اور ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، اگر ملزمان کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے