اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویزالہٰی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جاری کئے گئے فیصلے میں کہا گیا ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگی، مستقبل میں دونوں افسروں نے احتیاط کرنے کی یقین دہانی کرائی، عدالت کو مزید کارروائی کی ضرورت نظر نہیں آتی، توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ایک غیر معمولی طاقت ہے۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا جہاں ضروری ہو اس کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جاسکتا ہے، توہین کا مقصد انتقام لینا نہیں ہے، اسلام میں معاف کرنے کا ذکر بھی ہے، پولیس افسر کے مطابق عدالتی حکم کے بعد گھر کے قریب سے اسلام آباد پولیس نے پرویزالہٰی کو گرفتار کیا تھا۔

جاری کئے گئے فیصلے میں مزید کہا گیا پولیس افسروں کے مطابق اسلام آباد پولیس کے پاس جوڈیشل مجسٹریٹ کا گرفتاری کا حکم موجود تھا، گرفتاری کے بعد دونوں افسروں نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، پرویزالہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے