اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نوسربازی کا شکار ہونیوالی بھارتی سکھ فیملی کی چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سے ملاقات

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) نوسربازی کا شکار ہونے والی بھارتی ریاست ہریانہ کی سکھ فیملی نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

سکھ فیملی نے ملزمان کی جلد گرفتاری، رقم و مال مسروقہ کی برآمدگی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سکھ فیملی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جسطرح ہمارا خیال رکھا اسکی مثال نہیں ملتی۔ سکھ فیملی نے پنجاب پولیس کی پیشہ وارانہ قابلیت کی بھی تعریف کی۔

چیف سیکرٹری نے سکھ فیملی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، انکو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، خصوصی سیاحتی پیکج کے تحت سکھ یاتریوں کو رہائش، سفر اور سکیورٹی کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت نے حال ہی میں سکھ یاترا بکنگ پورٹل کا آغاز کیا ہے، پورٹل کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے سکھ فیملی کو بتایا کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی، پنجاب پولیس نے ملزمان کو صرف چار روز کے اندر کراچی سے گرفتار کیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی اور پرائیویٹ سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے