اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو خراب میٹرز کو بجلی چوری کے کھاتے میں ڈال کر صارفین کو خوار کرنے لگا

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم سے عام صارفین پریشان ہیں۔ لیسکو عملہ خراب میٹرز کو بھی بجلی چوری کے کھاتے میں ڈال کر صارفین کو خوار کرنے لگا۔

لیسکو عملہ کارکردگی دکھانے کے لئے خراب میٹرز کو بھی بجلی چوری کے کھاتے میں ڈالنے لگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو انتظامیہ نے ہر سب ڈویژن کو روزانہ 2 مقدمات درج کروانے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ مقدمات درج نہ کروانے والے ایس ڈی اوز اور عملے کو شوکاز نوٹسز جاری کئے جاتے ہیں۔

ایس ڈی اوز اور عملہ شوکاز نوٹسز سے بچنے کے لئے صارفین کو رگڑا لگا رہا ہے ۔ لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کو 87 روز گزر گئے مگر کسی سب ڈویژن نے تاحال بجلی چوری کے مکمل خاتمے کا سرٹیفکیٹ نہیں جمع کرایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے