05 Dec 2023
(لاہور نیوز) پرندوں کی غیر قانونی فروخت اور جال لگانے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
وائلڈ لائف لاہور ریجن کے عملے نے شاہدرہ موڑ پر ناکہ بندی کرکے 2 ہزار سے زائد پرندے قبضے میں لے لئے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار جبکہ دو ملزم فرار ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھجوا دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تنویر احمد کا کہنا ہے کہ پرندوں کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
لاہور ریجن سکواڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد کمبوہ نے کہا کہ پرندوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔
لاہور ریجن سکواڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد کمبوہ ، انسپکٹر محمد سلیم، محمد نعیم، فیصل مشتاق اور عثمان مشتاق نے اپنی نگرانی میں پرندوں کو آزاد کیا۔