اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کے مطابق درخواست گزار سابقہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد تھے اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا انتخاب لڑنے کے خواہشمند تھے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا انتخابات کا کوئی شیڈول آیا نہ ووٹرز فہرستیں اور مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئی سرگرمی بھی نہیں ہوئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں سیکرٹری جنرل کا انتخاب لڑنا چاہا مگر شیڈول کا پتہ نہ لگ سکا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں روپوش اور اسیر رہنما منتحب ہوئے۔

درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات قانون و پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے، تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے