اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اشنا کی شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی، غزہ متاثرین کیلئے خصوصی دعا

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی اور انہوں نے خانہ کعبہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں۔

اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ سے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو اپنے دل اور دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیں جو اپنے گھروں سے جلا وطن ہونے اور 75 سال سے زیادہ عرصے تک نسل پرستی کو برداشت کرنے کے بعد اب ایک وحشیانہ نسل کشی سے گزر رہے ہیں، وہ اس ظلم سے آزاد ہو جائیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر حمزہ امین کو پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں عمرے کو آسان بنانے اور موجودہ خوفناک صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہونے پر ہمیشہ امید دلانے کے لیے ترکیہ کی تاریخی ویب سیریز فاتح صلاح الدین ایوبی کے پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اشنا شاہ نے مداحوں سے ویب سیریز فاتح صلاح الدین ایوبی دیکھنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویب سیریز میڈیا جہاد ہے جسے دنیا کو ہمارے ہیروز، ہماری تاریخ اور ایک ایسے وقت سے آگاہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جب یروشلم پر مسلمانوں کی حکومت تھی اور تینوں ابراہیمی مذاہب کے ماننے والے وہاں امن سے رہتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے