اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، درخواستگزار خالد محمود ایڈووکیٹ بھی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا ہے،  اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہئے،  قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کررہے ہیں اسکے ساتھ چلا لیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آپ درخواست گزار کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے۔

اس موقع پر درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ آپ آرڈر میں لکھ کر دے دیں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں وہ پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے  سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے