اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نوازشریف نے پہلے ملک کو اندھیروں سے نکالا اب مہنگائی سے نکالیں گے: افضل کھوکھر

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پہلے ملک کو اندھیروں سے نکالااب مہنگائی سےنجات دلائیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ  نواز شریف جب بھی حکومت میں آتے ہیں تو ملک میں خوشحالی آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن سے عوام نے بڑی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، پہلے ہم نے ریاست بچائی ہے، مہنگائی گزشتہ حکومت کی وجہ سے ہوئی۔

قبل ازیں  انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے نواز شریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی،  ملک افضل کھوکھر،عرفان شفیع کھوکھر ،ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے ۔

عدالت نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی، یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے