اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رضا کاروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رضاکاروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ہر سال آج کے دن مدد گاروں کو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے کار خیر میں حصہ ڈالنے پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

دن ہو یا رات، آفات ہوں یا سانحات، حب الوطنی اور جذبہ انسانیت سے سرشار ریسکیو رضا کاروں کی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے لیکن 5 دسمبر کے دن خصوصی طور پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، پہلی بار اقوام متحدہ کی جانب سے 1985ء میں یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا۔

رضاکار کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ اور طمع کے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے ہاں متعدد رضا کار تنظیمیں منظم طریقے سے کام کر رہی ہیں۔

رضا کار تنظیموں سے منسلک افراد کا بنیادی مقصد مفید شہری کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دینا اور لوگوں کی بے لوث مدد کرنا ہے، مشکل حالات سے نمٹنے میں رضاکاروں کا کردار انتہائی قابلِ تعریف ہے، ان کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے