اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اینٹی کرپشن راولپنڈی کو فواد چودھری سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کرنیکی اجازت مل گئی

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی کی جانب سے فواد چودھری کو تفتیش میں شامل کرنے کی اجازت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت سول جج یاسر محمود نے کی، عدالت نے اینٹی کرپشن راولپنڈی کو فواد چودھری سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دیدی، تفتیشی افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا فواد چودھری کو اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ نمبر 23/23 میں باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا ہے، ملزم فواد چودھری تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم کو فواد چودھری سے باضابطہ تفتیش کی اجازت دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے