اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ موجود ہے: سرفراز بگٹی

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ موجود ہے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حال ہی میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے سیاسی جلسے کئے ہیں، نگران حکومت کے لئے کوئی سیاسی جماعت پسندیدہ نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ انتخابات صاف و شفاف ہوں، دہشتگردی کے واقعات حکومت کے لئے چیلنج ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام میں قابلیت ہے دہشتگردی کو شکست دینے کی، اب تک 4 لاکھ سے زائد افغان شہری رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جا چکے ہیں، حکومت کی ترجیح کسی ایک ملک کے شہریوں کے خلاف نہیں بلکہ تمام غیرقانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ انتخابات کے دوران سیاسی سرگرمیوں میں کسی بھی سیاسی رہنما کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، نگران حکومت مکمل طور پر نیوٹرل ہے، سیاسی جماعتوں کے آپسی اختلافات میں نگران حکومت فریق نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے