اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے کیس میں ملزم افنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مقدمہ کی سماعت کی، سماعت کے دوران پولیس نے ملزم افنان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ  ملزم افنان کی تمام میڈیکل ٹیسٹ کروا لیے گئے ہیں، ملزم افنان سے مزید تفتیش درکار ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟

اس موقع پر وکیل مدعی نے کہا کہ ملزم کے شریک ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ملزم کا فون ریکور کرنا ہے، میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے،فاضل جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا ملزم کا فون ریکور کرنا ہے؟ تفتیشی نے جواب دیا کہ ملزم کا فون ریکور کرنے کی استدعا نہیں کی۔

بعدازاں عدالت نے پولیس کی ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے افنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، یاد رہے کہ  ملزم افنان کے خلاف  تھانہ ڈیفنس پولیس نے کار حادثے میں6 افراد کی ہلاکت کا  مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے