30 Nov 2023
(لاہور نیوز) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے کمی کیساتھ 285 روپے 16 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔