اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی سزا کے خلاف عدالت نے فیصلہ میرٹ پر دیا: اعظم نذیر تارڑ

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف عدالت نے فیصلہ میرٹ پر دیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم تو نیب قانون میں بنیادی اصلاحات لیکر آئے تھے، آئین سے مطابقت رکھنے والا قانون ہم نے بنایا تھا، آج شور مچانے والوں نے اس وقت کہا تھا کہ نیب کالا قانون ہے، چیئرمین پی ٹی آئی مخالفین کو دیوار سے لگاتے رہے۔

سابق وزیر قانون نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق سمیت سب کو عدالتوں نے میرٹ پر ریلیف دیا، آج نگران حکومت ہے، نیب میں بھی بہتری آئی ہے، نیب کا قانون مشرف نے سیاسی مخالفین کو دیوار میں چننے کے لئے بنایا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ العزیزیہ کا کیس، شواہد اور دفاع کے لحاظ سے اس کیس سے بھی بہتر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے